وسوسه = امام ابوحنیفہ رحمہ الله تابعی نہیں تهے ؟؟

وسوسه = امام ابوحنیفہ رحمہ الله تابعی نہیں تهے ؟؟
یہ باطل وسوسہ بهی فرقہ اہل حدیث کے بعض جهلاء نےامام اعظم کے
ساتھ بغض وعناد کی بناء پر مشہورکیا ، جبکہ اہل علم کے نزدیک یہ وسوسہ بهی باطل وکاذب
ہے ، یاد رکهیں کہ جمہور محدثین کے نزدیک محض کسی صحابی کی ملاقات اور رویت سے آدمی
تابعی بن جاتا ہے ، اس میں صحابی کی صحبت میں ایک مدت تک بیٹهنا شرط نہیں ہے ، حافظ
ابن حجر رحمہ الله نے (شرح النخبه ) میں فرمایا ( هذا هوالمختار ) یہی بات صحیح ومختار
ہے ، امام اعظم رحمہ الله کو بعض صحابہ کی زیارت کا شرف حاصل ہوا ہے ، اور امام اعظم
رحمہ الله کا حضرت انس رضی الله عنہ سے ملاقات کو اور آپ کی تابعی ہونے کو محدثین اور
اہل علم کی ایک بڑی جماعت نے نقل کیا ہے مثلا
1 = حافظ ابن سعد
2 = حافظ ذهبی
3 = حافظ ابن حجر
4 = حافظ عراقی
5 = امام دارقطنی
6 = امام ابومعشرعبدالکریم بن
عبدالصمد الطبری المقری الشافعی
7 = حافظ ابوالحجاج المِزِّی
8 = حافظ ابن الجوزی
9 = حافظ ابن عبدالبرالمالکي
10 = حافظ أبو المظفر السمعاني
11 = امام محيي الدين أبو زكريا
يحيى بن شرف النووي
12 = حافظ عبد الغني المقدسي
13 = شيخ القرّاء امام جزري الشافعي
14 = امام شهاب الدین ابوعبداﷲ
تُوربِشتی
15 = امام سراج الدین عمربن رسلان
البُلقینی المصري ، اپنے زمانہ کے شیخ الاسلام ہیں اور حافظ ابن حجر کے شیخ ہیں
16 = امام يافعي الشافعي
17 = علامہ ابن حجرمکی
18 = علامہ شہاب الدین احمد بن
محمد قسطلانی
19 = علامہ بدرالدین العینی
20 = امام سیوطی
21 = علامہ خطيب البغدادي
22 = حافظ ابن كثير
وغیرهم رحمهم الله تعالی اجمعین
بطورمثال اہل سنت والجماعت کے چند مستند ومعتمد ائمہ کے نام
میں نے ذکرکیئے ہیں ، ان سب جلیل القدر ائمہ کرام نے امام اعظم رحمہ الله کو تابعی
قراردیا ہے ، اب ان حضرات ائمہ کی بات حق وسچ ہے ، یا فرقہ جدید اہل حدیث میں شامل
بعض جهلاء کا وسوسہ اور جهوٹ ؟؟ ایک عقل مند آدمی خود فیصلہ کرلے

By Mohsin Iqbal

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s